دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمتیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے28 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر299 روپے88پیسے کی سطح پربندہوا۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز 4 روپے کی کمی کے بعد 3 سو روپے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 324، برطانوی پائونڈ بھی 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 378 پرآگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی
اماراتی درہم کی قیمت برقرار جبکہ سعودی ریال میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے 70 پیسے پر آگئی ہے ۔
علاوہ ازیں اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس 45ہزار508 کی سطح پربند ہوا۔