نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کب ہونگے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

توقع ہےنگران حکومت 5سے 6ماہ تک چلے گا، شاہد خاقان عباسی

نگران حکومت کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے۔ نگران سیٹ اپ کا بنیادی کام انتخابات کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری سے سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ اداروں کی نجکاری کرنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے جو سیاستدان نہیں کر پائے۔


متعلقہ خبریں