راولپنڈی: روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکار شہید جبکہ 3 ڈاکو مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اہلکار کی شہادت کے علاوہ 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق
مقابلے میں شہید ہونے والا اہلکار تھانہ دھمیال میں تعینات تھا۔