ملک کے اندر اور باہر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کام شروع کیا ہے ، سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ویزہ پالیسی بڑے عرصے سے مرتب نہیں ہوپارہی تھی، اس کیلئے محنت کی۔ 

نگراں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فوری ویزا فراہم کیا جائےگا، ہم نے اسے ٹوٹلی بزنس فرینڈلی کر دیا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ دیگر منسلک افراد کو بھی ویزا آسانی سے فراہم کیا جائے گا۔

الیکشن کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سرفراز بگٹی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کام شروع کیا ہے ، ڈالر کی اسمگلنگ کرانے والوں کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، اسمگلر کا ویزہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، وہ اسمگلر ہے، کچھ کاروباری افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبریں جھوٹی ہیں، انویسٹمنٹ کے ماحول کو بہتر کرنے کیلئے کام کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری ہے، ڈالر ، کھاد ، چینی اور گندم کی اسمگلنگ عرصے سے جاری تھی، افغان تجارت میں بھی اسمگلنگ کا ایک عنصر تھا، اسمگلنگ میں زیرو ٹالرنس پالیسی بنائی گئی ہے۔

غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کو واپس بھیجنے کیلئے بھی پالیسی بنائی گئی، غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کو واپس بھیجا جائےگا۔

آئندہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے، پرویز خٹک

انکا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ویزہ پالیسی کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں، ہمارا شہری کسی اور ملک جاتا ہے تو ایک پراسس کے تحت جاتا ہے، اسی طرح ہم کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ نادرا گھر گھر جا کر لوگوں کو رجسٹر کریں گے، اسکول میں داخلے کیلئے بے فارم کو لازم قرار دے دیا ہے، ہم نے پہلے بھی دہشتگردوں کو شکست دی ہے اب بھی دیں گے، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں