پاک بھارت میچ، پاکستانی ٹیم 270رنز آسانی کیساتھ بنا سکتی ہے، ثقلین مشتاق

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس انداز میں پرفارم کر رہی ہے، آسانی کیساتھ 270 رنز بنا سکتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” ایشیاکپ 2023، جہاں کرکٹ وہاں ہم ” میں ثقلین مشتاق نے کہا  ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کوئی غلطی نہ کرے تو میرے خیال میں آسانی کیساتھ 260 سے 270 سکور کر سکتی ہے۔

ایشیا کپ، پاکستان کے خلاف بھارت کی دوسری وکٹ گِر گئی، دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے
انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کامیچ ہائی ولٹیج ہوتا ہے، یہ نہیں کہہ سکتے کہ ون سائیڈڈ میچ ہوگا، ہماری فاسٹ بالر اور ان کااسپین ڈیپارٹمنٹ زیادہ بہتر ہے،پاکستانی پلیئرز کو چاہیے کہ نیچرل گیم کھیلیں۔

کسی بھی ٹیم کی جیت اور ہار میں فیلڈنگ کااہم رول ہوتا ہے،پاکستان کی بالنگ اور بیٹنگ ٹاپ کلا س ہے،فیلڈنگ مزید بہتر کرنےکی ضرورت ہے۔

بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، محمد رضوان
پروگرام میں موجود سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ کولمبو میں موسم صاف ہے،آج کوئی بچ نہیں سکے گا، پاکستان کو ٹاس جیت کر دوسری بیٹنگ کرنی چاہیے، پاکستان کی بالنگ بہترین ہے ،بیٹنگ آج ٹیسٹ ہوگی۔

 پاک بھارت میچ کےد وران  بارش کی وجہ سےروک دیا گیا ہے ، بھارتی ٹیم 24.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147رنزبنا سکی ہے۔ روہت شرما 56اور شبھ من گل 58رن بنا کر آوٹ ہوئے، شاہین آفریدی اور شاداب خان کی ایک ، ایک وکٹ لی ہے۔

خیال رہے کہ میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں