پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

تیل اور گیس oil and gas

ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری نے اعدادو شمار جاری کر دیے۔

31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط پیداوار 69938 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ رہی۔

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے اضافے کا امکان

ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ رہی۔ گزشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1051 بیرل ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں