پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے اضافے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکس ریفائنری قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

ای سی سی کی پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے ہوگئی ہے۔

نگران حکومت 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں