محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے شمال مشر قی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔