شمالی کوریا: پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں نے ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔

آبدوز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں زیر سمندر اپنا جنگی مشن انجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: بچی کا قاتل 55 سال بعد گرفتار

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بحریہ کو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کی ہدایت کی۔

فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ نئی آبدوز کن میزائلوں سے لیس ہو گی۔


متعلقہ خبریں