لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز اسپتال کی نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے سروسز اسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
حکام نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی کہ نئی ایمرجنسی 150 بستروں پر مشتمل ہے اور ایمرجنسی میں اینٹی بیکٹیریل پینٹ، آپریشن تھیٹرز میں انفیکشن فری ٹائلز نصب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام جماعتیں چاہتی ہیں انتخابات وقت پر نہ ہوں، سراج الحق
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسی انداز میں تمام اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ روزانہ مختلف اسپتالوں کا دورہ کر رہا ہوں اور پنجاب کے تمام اسپتالوں میں بہتر سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔
محسن نقوی نے سرجیکل، میڈیکل اور پیڈیاٹرک ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا۔