ایک ہفتے میں سونا 28 ہزار روپے تک سستا ہو گیا

سونے قیمت

رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں تقریباً 28 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے، آج فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 12ہزار 500روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 99 پیسے کم ہو کر 302 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 2 روپے 7 پیسے تک سستا ہوا ہے۔نگران حکومت کےقیام کےبعد ڈالر 14 روپے 45 پیسوں تک مہنگاہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں