ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69 ہزار 9سو 38 ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69 ہزار 6 سو 50بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی
جوگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1051 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ہفتہ رفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی کیس کی اوسط یومیہ پیداوار 714 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 623 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 61 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1918ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔