ملک امین اسلم کی نیب پیشی، شہزاد اکبر کا ردعمل آگیا

Shahzad Akbar

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر نے سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی نیب پیشی پر اپنا ردعمل جاری کر دیا۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر شہزاداکبر نے امین اسلم کی نیب پیشی پر کہا ہے کہ ”لیں جی یہ وہ والا نیا ارسطو ہےجس نے آج نیب کو یہ بیان دیا ہے کہ میں تو ایڈوائزر تھا اور میرا کابینہ میں ووٹ بھی نہیں تھا۔

لیکن شہزاد اکبر ایڈوائزر ہونے کے باوجود بند لفافے میں ہم سے اپرول لے گیا، سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے لکھا کہ کیا اپرو کروایا یہ بھی پتہ نہیں۔۔۔

190 ملین پائونڈ سکینڈل ، ثانیہ نشتر سے نیب کی ایک گھنٹے کی تفتیش

انہوں نے کہا  کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ویسے کیسے کیسے بندے رکھے ہوئے تھے اور اس نے پہلے دن ہی پریس کانفرنس کر دی تھی، حیرت ہوتی ہے کہ لوگ کیسے کردار کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم 190ملین پاؤنڈ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکربیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران امین اسلم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبرکو واپس آنا چاہیے جنہوں نے کیس پیش کیاتھا، آج وہ باہربیٹھ کر مزے نہ لیں اور پاکستان واپس آکرجواب دیں۔


متعلقہ خبریں