چینی کے بعد گڑ اور شکر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

گڑ کی قیمت

چینی کی ڈبل سنچری کے بعد پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، تاہم گڑ اور شکر کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گڑ مارکیٹ میں گڑ کی قیمت 2 سو روپے سے بڑھ کر 2سو پچاس روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ شکر کی قیمت  2 سو روپے سے بڑھ کر 3 سو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن،چینی کے ہزاروں بیگ برآمد ،گودام سیل

ذرائع کے مطابق گڑمارکیٹ میں گڑ کا تھیلا ہزار روپے اور شکرکا بھی 50 کلو کا تھیلا ہزار روپے مہنگا ہوا ہے، دکانداروں کے مطابق چینی کی قلت کے باعث گڑ شکر کے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

چینی کا ریٹ 90سے 100روپے ہونا چاہیے ، خورشید شاہ

دوسری جانب چینی کی ڈبل سنچری کے بعد پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

جنوبی پنجاب کی ملوں کا تھوک ریٹ فی کلو 159 روپے تک کم ہوگیا ہے،  سینٹرل پنجاب کی ملوں کا فی کلو تھوک ریٹ 162 روپے تک آگیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں