ایشیا کپ، شائقین کے کوہلی کوہلی کے نعرے، گوتم گمبھیر کا نازیبا اشارہ، ویڈیو وائرل


سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے گوتم گمبھیر نے اسٹیڈیم میں موجود کوہلی کے نعرے لگانے والے تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کردیا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھارت اور نیپال کے میچ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں گوتم گمبھیر کو گراونڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھلاڑیوں کو آنکھوں میں غصے کے ساتھ دیکھنا چاہیے، گوتم گمبھیر

گراونڈ سے واپسی پر شائقین نے گوتم گمبھیر کو ٹرول کرنے کیلئے کوہلی کوہلی کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ جس پر گوتم گمبھیر غصے میں آگئے اور شائقین کی طرف نازیبا اشارا کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے گوتھم گمبھیر کا کہنا تھا کہ وہاں کچھ پاکستانی لوگ بھارت مخالف اور کشمیر سے متعلق نعرے لگارہے تھے۔ ایسی صورتحال میں وہاں کچھ تو جواب دینا چاہیے تھا، یوں ہنستے ہوئے چلے جانا ٹھیک نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں بات چیت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گمبھیر ویرات کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی سے بھی کئی مرتبہ الجھ چکے ہیں جس سے انکے درمیان اختلافات واضح ہیں۔


متعلقہ خبریں