تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی چپکے چپکے قریب آرہی ہیں ،اعزاز سید


سینئرصحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی چپکے چپکے قریب آرہی ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں اعزاز سید نے کہا ہےکہ کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھاجس میں چودھری اعتزازاحسن نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے اعتزاز احسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہت حمایت کرتے ہیں۔

ارشاد بھٹی نےعطا تارڑ سے اقتدار میں آنے کی وضاحت مانگ لی

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس وقت بڑا اہم جملہ کہا، وہ یہ کہ اعتزاز احسن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کیس لڑتے ہیں یہ اگر ان کی تھوڑی سی حمایت کررہے ہیں تو مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں