ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کررہےہیں،نگران وزیرتوانائی


نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر سستا ہونے تک بجلی کی قیمت میں کمی کرنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 60فیصد سے زائد بلنگ ریکوری ہوتی ہے، باقی پر کام کررہے ہیں،ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کررہےہیں۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی سےمتعلق اجلاس کل بھی ہوگا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوری کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ہواہے، بجلی کا بل نہ دینے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون ہوگا۔


متعلقہ خبریں