قندوز میں طالبان کا حملہ، 19 پولیس اہلکار ہلاک


قندوز: افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان نے حملہ کرکے 19 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

واقعہ ہفتے کے روز صبح کے وقت پیش آیا جب قندوز کے ضلع قلعہ زل پولیس بیس پر طالبان نے حملہ کیا، گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کش قبول کرلی تھی، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ عید کے تین روز اپنے حملے بند رکھیں گے تاہم انہوں نے غیرملکی افواج کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

افغان صدراشرف غنی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ طالبان کے لئے فائربندی ایک بہترین آپشن ہے جبکہ افغان فوج کے سربراہ نے طالبان کے ساتھ ایک ہفتے کی فائربندی کا اعلان کیا تھا۔

جمعہ کے روز بھی طالبان نے افغان صوبے ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں آٹھ طالبان اور 17 اہلکار ہلاک ہوئے۔


متعلقہ خبریں