پاکستان اوربھارت کے مقابلے ایشزسے بڑے ہوتے ہیں،صدر بی سی سی آئی


صدر بی سی سی آئی راجر بنی کا کہناہے کہ پاکستان اوربھارت کے مقابلے ایشز سے بڑے ہوتے ہیں۔

صدر بی سی سی آئی نے واہگہ بارڈر پر اپنے بیان میں کہاکہ ہمارا دورہ صرف کرکٹ کے حوالے سے ہے،2005کے بعد پاکستان آکر اچھا لگا،راجربِنی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

راجر بنی کا کہنا تھا کہ ہم 2دن کے لیے لاہور جارہے ہیں،پاکستان بھارت سیریز کیلئے ہدایات پر عمل کریں گے۔

ایشیا کپ، شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا

نائب صدر بی سی سی آئی راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان ایشیاکپ کامیزبان ہے،انہو ں نے کہا کہ ایشیا کپ کے میچ دیکھیں گے، انہوں نے پاکستانیوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ میچز کا مزہ لیں۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف سے پرانے تعلقات ہیں،اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے بھارتی وفد کا مشکورہوں،ہمیں اچھا لگا کہ بھارتی وفد نے ہماری دعوت قبول کی۔


متعلقہ خبریں