ایشیا کپ، نیپال کو شکست، بھارتی ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی


ایشیا کپ گروپ اے کے اہم میچ میں بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں بھارتی ٹیم نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے 74 جب کہ گل 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے پہلے بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر نیپالی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تین اوورز میں17 رنز بنائے تھے کہ اس دوران بارش شروع ہو گئی اور میچ کو روکنا پڑا۔

اس سے پہلے نیپال کی جانب سے آصف شیخ نے 58، سومپال کامی 48 جب کہ کوشال 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور رویندرا جڈیجا نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ، ایشیا کپ کے بقیہ مچیز پاکستان میں کرانے کی تجویز


متعلقہ خبریں