نگران وزیر خزانہ کے بیان سے مارکیٹ میں بے چینی پھیلی، ملک بوستان

malik bostan

ڈالرمہنگا ہونے کا ذمہ دار کون؟ ملک بوستان نے نام لے دیا


چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہےکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مستحکم رکھا ہوا تھا، نگران وزیر خزانہ کے بیان سے مارکیٹ میں بے چینی پھیلی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو 270 تک رکھا ہوا تھا ان کے جانے کے بعد نگران وزیر خزانہ نے جو بیان دیا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ حالات اتنے خراب ہیں اس سے ڈالر پر دباؤ آیا۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ حالات خراب ہیں تو ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔

پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

1971ء میں حالات اس سے بھی زیادہ خراب تھے لیکن ٹھیک ہوگئے اب پھر انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔


متعلقہ خبریں