بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری

بجلی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے 2 ماہ سے بل نہ اداکرنے والوں کے کنکشن کاٹنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جن صارفین کے ذمہ گزشتہ دو ماہ کے بقایا جات ہیں انہیں فوری طور پرہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے بل ادا کریں، بل نہ جمع ہونے کی صورت میں کنکشن  کاٹ دیے جائیںگے۔

آئی ایم ایف شرائط، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے پر غور

لیسکو نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کرتے ہوئے 2 ماہ بقایاجات والے صارفین  کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیموں نے اس حوالے سے فہرستیں تیار کر لیں ہیں جن پر آج ہی کاروائی شروع ہو جائے گی، صرف رواں ماہ والا بل کٹنے سے بچے گا۔

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

علاوہ ازیں وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کیلئےرواں ماہ میں کسی وقت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کر رہی ہے جس کا بوجھ صارفین پر پڑیگا۔

 


متعلقہ خبریں