پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کر دیا

driving licence

آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی نے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا ہے۔

ڈیزل ، پٹرول پر فریٹ ایکولائزیشن مارجن میں کمی، مٹی کے تیل پر اضافے کا نوٹیفکیشن

شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد با آسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں، ڈائون لوڈا سیبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کر سکتے ہیں۔

قیمتیں بڑھنے کے باوجود پٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی

ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ، جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے۔

واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس،نوٹیفکیشن جاری

صوبہ بھر میں سنٹر ز کی تعداد 45 سے بڑھا کر200 سے زائد کی گئی ہے، ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو بہترین کار کردگی پر مبارک باد دیتا ہوں۔


متعلقہ خبریں