زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے


کینسر کے موذی مرض میں مبتلا زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ نادین اسٹریک نے کی۔ سابق کرکٹرکی عمر 49 برس تھی۔

زمبابوے کے لیجنڈری کرکٹر ہیتھ اسٹریک کی اپنی موت کی خبروں کی تردید

اسٹریک کے اہلیہ نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں سے دُکھ  کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

بلاوایو میں پیدا ہونے والے اسٹریک نے ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں