سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

pak vs india

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے موقع پر سٹے باز بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سٹے بازوں نے بھارت کی ٹیم کو ہارٹ فیورٹ قرار دیا ہے اور میچ میں بھارت کی فتح کا دعویٰ کیا ہے۔

سٹے بازوں اور بک میکرز نے سٹہ کھیلنے کے لئے متعدد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں پناہ لی ہوئی ہے، سٹے بازوں نے بھارت کی جیت کا بھاؤ 60 پیسے مقرر کیا ہے۔

صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے، افتخار احمد

پاکستان کی جیت کا ریٹ 1 روپے 65 پیسے مقرر کیا گیا ہے، سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جیت پر ایک ہزار کی شرط پر 600 اضافی روپے ملیں گے۔

سٹے بازوں کے مطابق اگر پاکستان جیت جاتا ہے تو 1 ہزار کی شرط پر اضافی 1650 روپے ملیں گے۔


متعلقہ خبریں