سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی

bazar

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔

اداہ شماریات کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ

حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 اوردال مسور5 روپےفی کلومہنگی ہوئی۔چاول 2 ، ایل پی جی سلنڈر11 اور انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے۔

قیمتیں بڑھنے کے باوجود پٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی

دال ماش 7 ، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 اور5کلوکوکنگ آئل 17 روپے مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے آلو، تازہ دودھ، دہی، اوردال مونگ بھی مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے فی کلو ٹماٹر3 ، پیاز2 اور لہسن 3 روپے سے زائد سستا ہوا۔کیلے 3 روپے فی درجن،ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 5 ، زندہ مرغی 5 روپے فی کلوسستی ہوئی۔


متعلقہ خبریں