ڈالر کی بے لگام اڑان، پاکستانی روپیہ سری لنکن کرنسی سے بھی نیچے آگیا


پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد رواں سال دوسری مرتبہ پاکستانی کرنسی سری لنکن روپے سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 50  پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 323 روپے تک پہنچ گئی۔ انٹربینک میں بھی گزشتہ کاروباری روز ڈالر 1 روپے9 پیسے بڑھ کر 305 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔

سری لنکن کرنسی کی بات کی جائے تو ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔ اس سے پہلے رواں سال مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے جبکہ 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

دوسری طرف 3 ماہ کے اندر بھارتی کرنسی میں بھی 25 پیسے کی بہتری آئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 82.75 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔ اسی عرصے کے دوران دو ٹکہ کمی کے ساتھ ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہوگیا ہے۔

اسی طرح نیپالی روپیہ ڈالر کے مقابلےمیں 132 روپے، بھوٹانی کرنسی نگلترم ڈالر کے مقابلے میں 82.75 نگلترم ہوگیا ہے۔

پڑوسی ملک افغانستان کی بات کریں تو تین ماہ کے عرصے میں افغان کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 81 افغانی کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں