ملک بھر میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 1روپے9 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر305 روپے54 پیسے کی سطح پہنچ گئی ہے۔