پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پرپی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیاہے۔
حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
دریں اثنا حلیم عادل شیخ کے وکلاء کی جانب سے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کی گئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔
ایمان مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصا ف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کے احکامات جاری کیےتھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے حلیم عادل شیخ کو پولیس گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔