ایشیا کپ، کل سری لنکا اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے


ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعرات مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور میزبان سری لنکا کی ٹیمیں پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیممیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان سری لنکن ٹیم کو داسن شاناکا لیڈ کریں گے، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ 2023 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔

کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے

ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل پالے کیلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم،لٹن داس،تسکین احمد،شرفل الاسلام،مہدی حسن اور نجم الحسین شانٹو شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کو داسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں دیموتھ کرونارتنے،دھننجایا ڈی سلوا،کوسل پریرا،کوسل مینڈس،بینورا فرنینڈو اور وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکرما جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 6ستمبر سے شروع ہوکر 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں