اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا کلیئر فیصلہ ہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے ساتھ اصلاحات بھی کرنا ہوں گی جبکہ ایک رات میں مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہےعوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے لیکن ہم اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اور اگر ڈالر میں تبدیلی آتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بل جلانے سے بجلی سستی نہیں بلکہ اندھیرا ہو گا، نگران وزیر اطلاعات
محمد علی نے کہا کہ ڈالر کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہیں اور پاور سیکٹر میں نقصانات کی بہت ساری وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سمیت دیگر مسائل ہیں۔ ابھی ہمیں 2 ہفتے ہوئے تاہم 2 ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ ہم چیزوں کو ٹھیک کرنے میں پوری کوشش کریں گے۔