پشاور: مبینہ پولیس مقابلہ 2 ملزمان ہلاک، ایک زخمی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بل جلانے سے بجلی سستی نہیں بلکہ اندھیرا ہو گا، نگران وزیر اطلاعات

ایس پی رورل نے کہا کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مارے جانے والے ملزمان سے 3 پستول، 3 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔


متعلقہ خبریں