صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت

arshad sharif

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان اورکینیا میں باہمی قانونی معاونت کے اہم معاہدہ پراتفاق ہوا ہےجس میں معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس میں نامزد ملزموں تک رسائی حاصل کرنا آسان ہوجاے گا۔ 

سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ معاہدہ سے پاکستان اور کینیا میں ارشد شریف کے مقدمے میں اہم ملزمان تک رسائی ہوسکے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش رفت وفاقی حکومت، سپریم کورٹ اوروزارت خارجہ کے درمیان مہینوں سے جاری گفت و شنید کا نتیجہ ہے،

سرکاری ذرائع کا مزید یہ بتانا ہے کہ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کینیا میں مقیم 2پاکستانیوں اور ایک خاتون سے مزید تحقیقات کرنا چاہتی ہے، تحقیقاتی ٹیم ان تین ملزمان کو قتل کے منصوبے کا مرکزی کردار سمجھتی ہے،

ذرائع نے بتایا ہے کہ باہمی قانونی معاونت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان نیروبی میں جلد دستخط ہونگے،

ذرائع کادعویٰ ہے کہ پاکستان معاہدے کے متعلق کینیا کواپنی دستاویزات پہلے ہی حوالے کرچکا ہے، پاکستانی وفد کا اگلے ماہ نیروبی جانے کا امکان بھی ہے۔


متعلقہ خبریں