پاکستان ٹیم کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا، جیت انکی عادت بن گئی ہے، وسیم اکرم

انگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے مقابلہ کرنا اب بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

دبئی میں گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور ایشیا کپ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ نئے طریقے کار آزما رہی ہے جس کے تحت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نئے کھلاڑیوں حتیٰ کہ نئے کپتان کو بھی آزمایا گیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب تو پاکستان کی طرف سے ایشیا کپ اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی اس ٹیم کا مقابلہ کرنا بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ قومی ٹیم متحد ہے، جیت پاکستان کی عادت بن گئی ہے جو کہ ایک اچھا سائن ہے۔

پی سی بی کی کرکٹ کی تاریخ سے متعلق ویڈیو پر وسیم اکرم بھی بول پڑے

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ کپتان بابر اعظم رائٹ ٹریک پر ہے، کپتانی سیکھ رہا ہے اور پرفارمنس دے رہا ہے۔ پاکستان ٹیم اس وقت جیسی پرفارمنس دے رہی ہے اس سے یہ ایک مکمل ٹیم لگ رہی ہے۔

ایشیا کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے، کوئی ایک میچ نہیں ہے جسے کھیل کر کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔ ایشیا کپ 20 کے بجائے 50 اوورز کا میچ ہے لہٰذا اس میچ کیلئے مختلف مائنڈ سیٹ اور مختلف حکمت عملی درکار ہوگی۔

ٹورنامنٹ میں باولرز کے کردار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان میچز میں ہر ٹیم کے نوجوان باولرز کی کارکردگی 10 اوورز سے معلوم ہوگی کیونکہ ہر باولر کے پاس اب 4 اوورز کے بجائے 10 اوورز ہوں گے۔

ایشیا کپ، افغانستان کرکٹ ٹیم صدارتی پروٹوکول میں پاکستان پہنچ گئی

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دو اہم ٹیمیں ہیں جن کیلئے دنیا بھر سے شائقین کی سپورٹ ہے۔ دنیا بھر کی نظریں ان دونوں ٹیموں پر ہیں لیکن اس سب کے باوجود آپ دوسری ٹیموں کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیوںکہ پچھلی مرتبہ سری لنکا ایشیا کپ جیت گیا تھا۔


متعلقہ خبریں