پی سی بی کی کرکٹ کی تاریخ سے متعلق ویڈیو پر وسیم اکرم بھی بول پڑے

وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کرکٹ کی تاریخ پر جاری کی گئی ویڈیو کو ہٹانے اور اس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

‘سوئنگ کے سلطان’ کے نام سے جانے والے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ٹویٹ کے ذریعے پی سی بی کی کرکٹ کی تاریخ سے متعلق جاری کی گئی ویڈیو پر رد عمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی مختصر ویڈیو سے ورلڈکپ کے کپتان کو نکالے جانے پر حیرانی ہوئی۔’

وسیم اکرم نے لکھا کہ ‘سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن 1992 ورلڈکپ کے کپتان کا نام دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہے جس نے اپنے دور میں پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔’

پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں، میری اب جگہ نہیں بنتی، وہاب ریاض

خیال رہے کہ پی سی بی کی طرف سے سوشل میڈیا پر 14 اگست کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ ویڈیو میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

پی سی بی کی اس منفرد ویڈیو میں حیرانگی کی بات یہ تھی کہ 1992 ورلڈکپ کی جھلکیوں میں ورلڈکپ کے کپتان کی کوئی جھلک نہین دکھائی گئی تھی۔ پی سی بی کی اس ویڈیو پر کرکٹ شائقین کی طرف سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں