ڈرتا نہیں ہوں، لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاونگا، لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت پہنچنے کیلئے لفٹ کے بجائے آج سیڑھیوں کو ترجیح دی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہونے کیلئے وکیل لطیف کھوسہ آج ہائیکورٹ پہنچے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے دو روز قبل لفٹ میں پھنسنے سے متعلق سوال کر ڈالا۔

سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ سے صحافی نے پوچھا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو عدالت نہیں جائیں گے؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ‘میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا’۔

لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے، آدھے گھنٹے بعد نکال لیا گیا

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے، کیا آج پیش ہوں گے؟ جس پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کی بات تھی، ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لطیف کھوسہ کیس کی سماعت سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں دیگر وکلا کے ہمراہ پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم کی مدد سے لفٹ کھول کر وکلاء کو نکالا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں