ڈویژن بینچ جمعہ کو نہیں بیٹھتا ، اس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی ریلیف دیا، حسن رضا پاشا


سینئر ایڈووکیٹ و قانونی ماہر حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو بھی جائے تو نااہلی ختم نہیں ہو گی۔

ہم نیوز  کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں حسن رضا پاشا نے کہا کہ  ایک جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس ایف آئی آر میں بھی ضمانت دی جو درج بھی نہیں تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کئی بار وہ ریلیف دیا گیا جو کسی کو نہیں دیا گیا، ڈویژن بینچ جمعہ کو نہیں بیٹھتا ، اس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی ریلیف دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 4 کیسز بہت زیادہ تشویشناک ہیں، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن90روز میں ہونے ہیں، الیکشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے 120روز مانگے جسے کی مذمت کی ہے، سیاسی جماعتوں نے اسمبلی میں آ کر بیٹھنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کےفیصلے چیلنج کر دیے

پروگرام میں موجود ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سوموار کو ہو جائے گی، ہم نے کہا ریلیف نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق فیصلہ دیں۔

90روز کے اندر انتخابات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں