لیگی قائدین کی لندن میں بیٹھک،انتخابات میں جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی لندن میں بیٹھک ہوئی جس میں انتخابات میں جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ اپنے خلاف انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی۔

انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے سیاسی شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا جبکہ معاشی، سیاسی ابتری کی ذمہ داری پاناما، سابق نیب چیئرمین، پی ٹی آئی پر عائد کی جائے گی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کا باضابطہ اعلان کر دیا

ن لیگ نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے،نواز شریف کی واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مہم چلائی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔


متعلقہ خبریں