اسلام آباد/کراچی: آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف اور تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے ہیں۔
سابق صدر پریز مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 جنوبی سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے نے وصول کیے۔
پرویز مشرف کے کاغذات دستخط کرانے کے لیے دبئی روانہ کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں: عمران خان، اسدعمر، شیخ رشید کے مقابل مجلس عمل کے امیدوار
پرویز مشرف کے مقابلے پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پی ایس پی کے مصطفی کمال، جماعت اسلامی (متحدہ مجلس عمل) کے حافظ نعیم الرحمن اور عزیز میمن نے کاغذات نامزدگی حاصل یا جمع کیے ہیں۔
دوسری جانب سے تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف کے علی نواز نے وصول کیے۔ پی ٹی آئی سربراہ کے مقابل جماعت اسلامی (متحدہ مجلس عمل) کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم ہیں جو 2002 میں اسلام آباد سے منتخب ہوئے تھے۔