چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا


چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیراعلی اعظم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کی جج کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں