شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور

شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں آفیشل سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔  ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، خصوصی عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بعد ازاں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں