ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
گرمی میں دل گھبرانا ، چکر آنا یا بلڈپریشر لو ہو جائے تو یہ آسان آزمودہ نسخہ آزمائیں
جبکہ اس دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں بارش ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر موسم گرم اورشدید مرطوب رہا۔