بعض لوگوں کو گرمی کیساتھ گھبراہٹ ہوتی ہے ، بلڈ پریشر لو ہو جاتا ہے ، چکر آتے ہیں نڈھال ہو جاتے ہیں ۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مصالحہ ، لولی ویکینڈلائیو‘ میں حکیم شاہ ناظر نے کہا ہے کہ عام طور پر مرد حضرات یا خواتین ہوں جنہیں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے ، گرمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی ہوتی ہے اور گھبراہٹ ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
نگلیریا بیماری کی کوئی ویکیسن یا ٹیکہ نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل محمود
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے افراد کیلئے بہترین آزمودہ نسخہ ہے یہ استعمال کریں ، انشاء اللہ فرق خود محسوس کریں گے ۔
ایک گلاس پانی لے لیں جس میں چائے کا ایک چمچ سونف اور چار 4 عدد خشک آلو بخارا ڈال لیں، پھر اسے ایک گھنٹے کیلئے ڈپ کر دیں ، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر رات کو بھگو دیں صبح اس کو چمچ کیساتھ ہلا کر مکس کر لیں اور پھر پانی کو چھان کر پی لیں ۔
نیلم ، سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پراسرار بیماری پھیل گئی
ایسا کرنے والوں کو گرمی کی شدت، معدے کی تیزابیت ، پیٹ کا پھارا محسوس نہیں ہو گا، ہاتھ پائوں میں جلن نہیں ہو گی اور اگر پسینہ بہت زیادہ آتا ہو تو اس سے انشاء اللہ سارے مسائل دور ہو جائیں گے۔