نومئی کے واقعات میں 50 ہزارملزمان ملوث، حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

9 May

اسلام اباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)  نومئی کے واقعات میں 50 ہزارملزمان ملوث، حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے۔ 

نومئی کے واقعات میں 50 ہزارملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اورسیکورٹی ادارے ان ملزمان کی چھان بین کررہے۔

پولیس ان ملزمان کی تفتیش بھی کررہی ہے، نومئی واقعات متعلق تمام صوبوں کی حتمی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات اور منصوبے میں ملوث 13676 ملزمان کوپورے ملک میں پولیس اورسیکورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم 9 مئی واقعات کی سرکاری رپورٹس حاصل کرلیں جن کے مطابق حکام نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان ملوث ملزمان نے قومی املاک کو7 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

دستاویزات کے مطابق فوجی تنصیبات اورسرکاری املاک کو نشانہ بنانے والے 35000 ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہےجبکہ9010 سے زائد ملوث افراد کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے

اسی طرح 3215 ملزمان کا تعلق صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے اور2845 ملزمان نے نومئی کواسلام آباد، ازاد کشمیراورگلگت بلتستان میں قانون ہاتھ میں لیا۔

دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 95 فیصد ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، 7600 ملزمان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 5000 ملزمان کے پی کے پولیس کی تحویل میں ہے، 1200 سے زائد ملزمان سندھ، اسلام اباد، جی بی اور ازاکشمیرکی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

1350 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کی پہلے، دوسرے اورتیسرے درجے کی قیادت سے ہے، 1167 ملزمان کے کیس دہشت گردی اوردفاع سے متعلق ہیں۔

367 ملزمان کیخلاف دفاع کونشانہ بنانے پرمقدمات درج ہوئے ہیں، ہزاروں افراد کیخلاف امن وامان خراب کرنے پرمقدمات درج کیے گئے ہیں۔

9400 ملزمان کا تعلق لاہورسے ہے، دستاویزات کے مطابق 5600 ملزمان گوجرانوالہ، 4200 سرگودھا اور3700 ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔


متعلقہ خبریں