پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میں نےوکلا تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ کورٹس میں اپیل دائر کرنے کی اجازت ہے،اپیل کے حق سے کسی کو فائدہ پہنچتا ہے اور کسی کو نقصان، پاناماکیس میں آپ سب نے دیکھا کہ کیا ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات ہوئی، بابر اعوان
انہوں نے کہا کہ لاڈلوں کے لیے اور قوانین ہیں اور باقی لوگوں کے لیے اورہے، توشہ خانہ کا کیس باقائدہ طور پر چوری کا مقدمہ ہے، ہر قسم کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں جس میں کوئی شک نہیں،
تحائف کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کہیں بھی ڈکلیر نہیں کی گئی، توشہ خانہ کے تحائف بہت سے سیاست دانوں نے لیے، ایک شخص نے تحائف کو بلیک مارکٹ میں بیچا،کروڑوں روپے کھا لیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف
لیگی رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ صدر پاکستان نے14اگست کوچیئرمین پی ٹی آئی کی سزامیں6مہینےکی کمی کردی، قانون اورآئین کو صرف ایک شخص کے لیے روندا جا رہا ہے۔