یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 18 پناہ گزین ہلاک


ایتھنز: یونان کے جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 18 پناہ گزین ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشترقی یونان کے جنگل سے 18 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں جو یونان کے جنگلات میں پھیلی آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق جس علاقے میں آگ لگی وہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر داخلے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آگ نے جنگل کے 2 دیہاتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں اسکول، قبرستان اور درجنوں گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے تیل کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ یونان کے 2 جنگلات الیگزینڈروپولس اور کاوالا کے علاقے میں آگ لگے 5 روز ہو چکے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے 4 طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور 200 سے زائد فائر فائٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں