بجلی کے بل جمع نہ کرائیں ، آزاد کشمیر کی مساجد میں اعلانات

فیول ایڈجسٹمنٹ

آزاد کشمیر بھر میں بجلی کے بلوں کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔ ایکشن کمیٹیوں نے بلوں سے ٹیکسوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی، کھوئی رٹہ ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

بجلی کے بل میں کمی لانے کے آسان طریقے

ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے بل جلا دیے۔ جبکہ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے جولائی کے مہینے میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں