فائلز صدارتی چیمبر میں موجود، ریکارڈ پیش کرکے بیگناہی ثابت کرونگا: صدر مملکت کو سبکدوش سیکرٹری کا خط


صدرِ پاکستان کےسبکدوش سیکریٹری وقار احمد نے صدر عارف علوی کے نام خط ارسال کیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق وقار احمد نے خط میں لکھا ہے کہ صدر نے میری خدمات واپس کر دی ہیں لیکن میں کچھ حقائق سامنے لانا چاہتا ہوں۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو معاہدوں کی اجازت دے دی

صدر نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی اور نہ ہی پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا۔ایسا تاثر دیا گیا کہ سیکریٹری کسی بے ضابطگی کا ذمہ دار ہے۔

پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2 اگست کو ایوان صدر کو وصول ہوا،صدر مملکت کو یہ بل 3اگست کو بھیج دیا گیا،یہ فائلز ابھی بھی صدارتی چیمبر میں موجود ہیں۔

 دریائے ستلج سے متاثرہ علاقے کے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

مذکورہ فائلز 21 اگست تک سیکریٹری کے آفس میں واپس نہیں بھجوائی گئیں،صدر سے درخواست ہے وہ ایف آئی اے یا کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کرالیں۔

سپریم کورٹ یا کسی عدالت نے بلایا تو ریکارڈ کے ساتھ حقائق بتاؤں گا،آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل8 اگست کی شام آفس بند ہونے کے بعد وصول ہوا،آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل9 اگست کو صدر کو بھجوایا گیا۔


متعلقہ خبریں