اتر پردیش ، انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنما کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی


بھارت میں انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی۔

بی جے پی رہنما دارا سنگھ اتر پردیش کے ضلع موو کے ایک قصبے میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی۔

دارا سنگھ چوہان نے 2022 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا ، بعد ازاں اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیا اور اسی سیٹ سے اب بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بی جے پی اور شیو سینا کے مابین کشیدگی

دارا سنگھ کے سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے پر عوام میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ امیدوار پر حملے کے دوران سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے ہمراہ  تھے، لیکن سیاہی پھینکنے والا شخص ان کی موجودگی میں فرار ہوگیا اور موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں