بی جے پی اور شیو سینا کے مابین کشیدگی


ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے کے خلاف پارٹی میں بغاوت ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے حمایت یافتہ باغی شیو سینا رہنما ایکناتھ شندے نے 40 اراکان کی حمایت کا دعوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شندے 40 ایم ایل ایز کے ساتھ گوہاٹی کے ہوٹل میں موجود ہیں جہاں شیو سینا اراکین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارت:قبائلی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو بی جے پی کی صدارتی امیدوار نامزد

وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ کر گھر منتقل ہوگئے۔ اودے ٹھاکرے کے مطابق وہ دوسروں کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے کارکنان کے کہنے پر مستعفی ہونے اور پارٹی چیف کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

شندے کا دعوی ہے کہ ان کے پاس شیوسینا کے ارکان اسمبلی کی اتنی تعداد ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست میں ایک نئی حکومت بنا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں